21 اپریل، 2025، 5:29 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85809849
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی عدلیہ کے سربراہ چین پہنچ گئے

21 اپریل، 2025، 5:29 PM
News ID: 85809849
ایرانی عدلیہ کے سربراہ چین پہنچ گئے

 تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس  میں شرکت کے لئے چین کے شہر ہانگژو پہنچ گئے جہاں چینی حکام نے ان کا استقبال کیا

 ارنا  کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین اژہ ای آج پیر 21 اپریل کو ایک اعلی رتبہ عدالتی وفد لے کر، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے  بیسویں اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے۔

  ایرانی عدلیہ کے سربراہ چین کے شہر ہانگژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی عدلیہ کے سربراہوں کے بیسویں اجلاس کے افتتاحی اور اختتامی دونوں سیشن سے خطاب کریں گے۔

 وہ اسی کے ساتھ ہانگژو میں اپنے قیام کے دوران، دیگر ملکوں کی عدلیہ کے سربراہوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسن اژہ ای عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان، قانونی اور عدالتی شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی  میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی عملی اور اسٹریٹیجک راہوں کے حوالے سے اہم تجاویز بھی پیش کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .